Time 20 ستمبر ، 2023
کھیل

ریپ کیس کا سامنا: سری لنکن کرکٹر دانشکا گوناتھیلاکا عدالت میں رو پڑے

دانشکا گونا تھیلاکا کو پولیس کے سوالات کے جواب دینے میں مشکل ہوئی، ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور وہ ٹشوز سے پونچھتے رہے: آسٹریلوی میڈیا__فوٹو: فائل
دانشکا گونا تھیلاکا کو پولیس کے سوالات کے جواب دینے میں مشکل ہوئی، ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور وہ ٹشوز سے پونچھتے رہے: آسٹریلوی میڈیا__فوٹو: فائل

جنسی زیادتی کے الزامات میں گرفتار سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا آسٹریلیا کی عدالت میں رو پڑے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران دانشکا گونا تھیلاکا پولیس کے سامنے رو پڑے۔

ریپ کے الزام کے حوالے سے پولیس نے سوالات کیے، دانشکا گونا تھیلاکا کو سوالات کے جواب دینے میں مشکل ہوئی، ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور وہ ٹشوز سے پونچھتے رہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دانشکا گونا تھیلاکا نے لڑکی کے رویے کی شکایت کی۔

واضح رہے کہ دانشکا گونا تھیلاکا کو آسٹریلیا میں ریپ کے الزام کا سامنا ہے، ان کا کیس سڈنی کی لوئر کورٹ میں چل رہا ہے۔

دانشکا گونا تھیلاکا کو 6 نومبر 2022 کو گرفتار کیا گیا تھا، وہ سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم ٹیم کے ساتھ انہیں واپس اپنے وطن نہیں جانے دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :