Time 26 ستمبر ، 2023
صحت و سائنس

بینائی متاثرکرنے والا انجیکشن غیر معینہ مدت تک آنکھوں میں نہیں لگےگا: ڈاکٹر جاوید اکرم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نگران وزیر صحت  پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہےکہ بینائی متاثر کرنے والے انجیکشن کا استعمال مکمل طورپر بند کردیا ہے، غیر معینہ مدت تک یہ  انجیکشن آنکھوں میں نہیں لگےگا، صرف کینسر کے مريض استعمال کرسکيں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر مریضوں کی سرجری بھی کی جائے گی، متعلقہ انجیکشن سوئٹزر لینڈ سے آیا،کہاں رکھا گیا اور کہاں پیکنگ ہوئی پتا لگا رہے ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اس انجیکشن کے آنکھوں میں استعمال کی کسی نے ایڈوائس نہیں لی تھی، ڈریپ سے بھی اس انجیکشن کی اجازت نہیں لی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گناہ گاروں کو سزا دی جائےگی، 5 سال کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں، اسکینڈل میں ملوث افراد کو کوئی رعایت نہیں دی جائےگی۔

مزید خبریں :