کورولش عثمان کا 5 واں سیزن کب سے نشر ہوگا؟ ٹیزر جاری

کورولش عثمان کے چوتھے سیزن کے اختتام پر قیاس آرائیاں کی گئی تھیں کہ اس تاریخی ڈرامے کے پانچویں سیزن میں مالہون خاتون اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے نہیں ہوں گی__فوٹو: فائل
کورولش عثمان کے چوتھے سیزن کے اختتام پر قیاس آرائیاں کی گئی تھیں کہ اس تاریخی ڈرامے کے پانچویں سیزن میں مالہون خاتون اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے نہیں ہوں گی__فوٹو: فائل

عالمی شہرت یافتہ سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی مشہور تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کا سیکوئل کورولش عثمان کا نیا سیزن آئندہ ماہ شروع ہونے جارہا ہے۔

کورولش عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار براق اوزچیویت نے اس سے متعلق سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر پوسٹیں شیئر کیں اور سیزن کا پہلا ٹیزر بھی جاری کیا۔

اداکار نے اپنے کردار ’عثمان بے‘ کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی، براق کی جانب سے شیئر کردہ ٹیزر میں بہت سے نئے چہرے اور نئے حریف دیکھے جا سکتے ہیں۔

براق نے اس سیریز کے پانچویں سیزن سے متعلق خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ ماہ 4 اکتوبر سے کورولش عثمان کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط نشر کی جائے گی۔

ڈرامے کے ٹیزر سے متعلق بات کی جائے تو اس سیریز میں اُن کی بیگمات کا مرکزی کردار ادا کرنے والی دونوں اداکارائیں، بالا اور مالہون خاتون (کرداروں کے نام) کو دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کورولش عثمان کے چوتھے سیزن کے اختتام پر قیاس آرائیاں کی گئی تھیں کہ اس تاریخی ڈرامے کے پانچویں سیزن میں مالہون خاتون اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے نہیں ہوں گی۔