Time 22 اکتوبر ، 2023
کھیل

ٹیم کا توازن پہلا جیسا نہیں ہوگا: بھارتی کوچ کو پانڈیا کی کمی محسوس ہونے لگی

بھارتی ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا بنگلادیش کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے/ فائل فوٹو
بھارتی ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا بنگلادیش کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے/ فائل فوٹو

بھارتی ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ نے دبے لفظوں میں  آل راؤنڈر اور نائب کپتان ہاردک پانڈیا کی غیر موجودگی کو ٹیم کیلئے غیر متوازن کیفیت قرار  دیا ہے۔

بھارتی ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا  بنگلادیش کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران  ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

بعد ازاں بی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہاردک پانڈیاکو بائیں ٹخنے کی انجری کا سامنا ہے جس کیلئے ان کےاسکینز ہوچکے ہیں اور انہیں آرام کا مشورہ دیاگیا ہے، ہاردک پانڈیا لکھنؤ میں بھارت کو انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے جوائن کریں گے۔

 اس کے بعد  نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل کی گئی پریس کانفرنس میں بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا کہ ہاردک پانڈیا بھارتی اسکواڈ کو متوازن بنانے کیلئے ایک اہم کھلاڑی ہیں، ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں غیر موجودگی کی صورت بھارتی اسکواڈ پہلے 4 میچز جیسا نہیں ہوگا۔

بھارتی کوچ کا کہنا تھا کہ ہاردک کے متبادل میں اب ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ اسکواڈ کیلئے بہترین کمبی نشین کو کیسے ساتھ لے کر چلاجائے،  بلآخر اب ہمیں انہی 14 کھلاڑیوں کو لے کر چلنا ہوگا جو ہمارے پاس ہیں کیوں کہ ٹورنامنٹ میں ایسی انجریز سامنے آسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں انہی دستیاب کھلاڑیوں کے ساتھ دیکھنا ہوگا، ان کنڈیشنز اور ان وکٹوں کے لیے کون سا بہترین کام کرتا ہے  لیکن شاید اس قسم کا توازن نہ ہو جو ہم نے پہلے 4 کھیلوں میں دیکھ چکے ہیں۔

مزید خبریں :