Time 23 اکتوبر ، 2023
پاکستان

بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں موجود طوفان 'تیج' شدید سمندری طوفان میں تبدیل

فوٹو: اسکرین شاٹ، زوم ارتھ
فوٹو: اسکرین شاٹ، زوم ارتھ

بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں موجود طوفان 'تیج' شدید سمندری طوفان میں بدل گیا ہے۔

سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران طوفان شمال مغرب کی جانب بڑھا ہے۔

سمندری طوفان عمان کے شہر سلالہ کے جنوب مغرب سے 300 کلومیٹر دور ہے اور یمن کے شہر الغیضہ کے جنوب مشرق سے 220 کلومیٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق انتہائی شدیدسمندری طوفان گوادر کے جنوب مغرب سے 1520 کلومیٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ طوفان کی سطح پر ہوائیں 150سے 160کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

طوفان کے اطراف جھکڑ 180کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو رہے ہیں،طوفانی سسٹم کے اطراف میں 35 فٹ تک لہریں بلند ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ طوفان کا رخ عمان اور یمن کے ساحل کی جانب ہے، پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔


مزید خبریں :