Time 14 نومبر ، 2023
جرائم

ملتان: اے ایس آئی کی تھانے میں شکایت درج کرانے آئی لڑکی سے 15 روز تک مبینہ زیادتی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملتان میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کی جانب سے تھانے میں درخواست لے کر آنے والی لڑکی کے ساتھ 15 روز تک تھانے میں ہی مبینہ طور پر زیادتی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

پولیس کے مطابق مبینہ طور زیادتی کا شکار لڑکی نے تھانہ سیتل ماڑی کے اے ایس آئی کے خلاف درخواست دائر کردی۔

درخواست کے ساتھ ساتھ متاثرہ لڑکی نے اے ایس آئی کے کمرے کی فوٹیج اور تصاویر بھی پولیس افسران کو فراہم کیں۔

درخواست میں متاثرہ لڑکی نے کہا کہ وہ اپنے پڑوسی سے جھگڑے کی درخواست لے کر تھانے آئی تھی، اے ایس آئی نے تھانے کے ایک کمرے میں لے جاکر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور یہ عمل وہ 15 روز تک تھانے بلواکر کرتا رہا۔

متاثرہ خاتون کی درخواست پر اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق واقعے پر سی پی او رانا منصور نے اے ایس آئی کو معطل کر کے چارج شیٹ کردیا ہے۔

مزید خبریں :