کاروبار
16 جنوری ، 2013

جولائی تا دسمبر براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں معمولی اضافہ

کراچی … تمام بحرانوں کے باوجود جولائی تا دسمبر 2012ء کے دوران پاکستان میں ہونے والی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں معمولی اضافہ ہوگیا۔ اعداد و شمار کے مطابق سال 2012ء کے آخری 6ماہ کے دوران ملک میں 56 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 6 فیصد زیادہ ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق تیل و گیس کی تلاش کے منصوبوں اور مالیاتی شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ بیرونی سرمایہ کاری میں یہ اضافہ معمولی ہے مگر ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام، امن و امان کی مخدوش صورتحال اور توانائی کے بحران ابھی بھی خدشات کا باعث ہیں۔

مزید خبریں :