29 نومبر ، 2023
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شوگر انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خاتمے کے لیے ٹیمیں تعینات کردی ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق فیلڈ فارمیشنز کی ٹیمیں ملک بھر کی شوگر ملوں پر تعینات کی گئی ہیں، چینی ان مصنوعات میں ہے جس کی پیداوار اور فروخت کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے، چینی کی کلیئرنس، اسٹاک اور دیگر سرگرمیوں کی بھی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چینی کی تیار کردہ یا فراہم کردہ ہر بوری پر ٹیکس اسٹیمپ لگانا لازمی ہے، ٹیکس اسٹیمپ نہ ہونے پر مال ضبط اور ڈیفالٹر کو 3 سال تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق چینی پر سیلز ٹیکس کی چوری کی کسی بھی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا، چینی پر ٹیکس چوری میں ملوث مل مالکان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔