18 جنوری ، 2013
لندن … برطانیہ کے مختلف علاقوں میں برفباری سے نظام زندگی بری طر ح متاثر ہو ا ہے ، ساوٴتھ ویلز میں ریڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ساوٴتھ ویلز کے کئی حصوں میں برفباری کے بعد ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ، جبکہ آئندہ چند گھنٹوں میں مزید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کئی علاقوں میں اب تک 30 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی۔ برفباری کے باعث یورو اسٹار ٹرین نے اپنی 4 سروسز معطل کردی ہیں جبکہ ایم 4 موٹر وے بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔