پاکستان
Time 16 دسمبر ، 2023

اسلام آباد جانے والے تربت لانگ مارچ کے شرکا کوہلو پہنچ گئے

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

تربت میں  مبینہ مقابلے میں جاں بحق نوجوان کے واقعےکی جوڈیشل انکوائری اور لاپتہ افرادکی  بازیابی کے لیے  اسلام آباد  جانے والے تربت لانگ مارچ کے شرکا کوہلو  پہنچ گئے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سےتربت لانگ مارچ کےشرکا رات کو کوئٹہ سے کوہلو پہنچے تھے۔

لانگ مارچ میں تربت مبینہ مقابلے میں ہلاک بالاچ کےلواحقین ولاپتہ افراد کے اہل خانہ شریک ہیں،کوہلو  میں آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر  ریلی بھی نکالی گئی جس میں تربت لانگ مارچ کے شرکا، لاپتہ افراد کے اہل خانہ، سیاسی رہنماؤں سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکا نے تربت مبینہ مقابلےمیں جاں بحق نوجوان بالاچ  کے واقعےکی جوڈیشل انکوائری، لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کرنے اور ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

تربت لانگ مارچ کل بارکھان پہنچےگا، جس کے بعد اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے مطالبات کے لیے اسلام آباد تک لانگ مارچ کااعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :