Time 01 جنوری ، 2024
پاکستان

صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

صنم جاوید نے مریم نواز کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو مسترد کردیے گئے تھے/ فائل فوٹو
صنم جاوید نے مریم نواز کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو مسترد کردیے گئے تھے/ فائل فوٹو

لاہور: سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔

لاہور کی سیشن عدالت میں صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے عدالت سے کہا کہ صنم جاوید سے مزید تفتیش درکار ہے لہٰذا ملزمہ کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

صنم جاوید کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔

واضح رہےکہ صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج ہے۔

صنم جاوید نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو مسترد کردیے گئے۔

مزید خبریں :