25 فروری ، 2012
سرگودھا … سرگودھا میں مختلف عدالتوں نے مقدمات کے فیصلوں پر تاخیر کا باعث بننے والے 16 تھانیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے۔ سرگودھا کی مختلف عدالتوں نے 16 تھانیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا سے کہا ہے کہ وہ ان تھانیداروں کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی کرے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت درجنوں مقدمات صرف اس لئے التوء کا شکار ہیں کہ ان کے چالان پولیس کی جانب سے بروقت جمع نہیں کرائے گئے۔عدالتوں کی جانب سے متعد بار پولیس کو وارننگ دی گئی مگر بعض تھانیداروں کی طرف سے غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔