Time 14 جنوری ، 2024
صحت و سائنس

بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 6 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والےمزید 6 مسافروں کا کورونا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ(RAT) مثبت آگیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے جن  6 مسافروں کا کورونا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آیا ان میں 50 سالہ مینگورہ سوات کا رہائشی، 27 سال کا میرپورماتھیلو کا رہائشی، جیکب آباد کا 68 سال کا رہائشی، جدہ اور منگورہ سوات کا 22 سالہ رہائشی ، 40 سال کا رحیم یار خان رہائشی ، 22 سال کا چارسدہ کا رہائشی جو ریاض سے کراچی پہنچا تھا شامل ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ متاثرہ مسافروں کا کووڈ 19 کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

اب تک بیرون ملک سے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے والے 15 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں ،جن میں سے 11 مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 4 کے نتائج آنا باقی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ  کے مطابق11 مثبت پی سی آر ٹیسٹ کیسز میں سے 2 مسافروں کے جے این ون ویریئنٹ مثبت ہیں۔

 اب تک جے این ون ویریئنٹ کے 7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک جبکہ 5 مقامی ہیں۔ 

مزید خبریں :