ملکی تاریخ میں پہلی بار کے پی سے متعدد خواتین الیکشن کیلئے میدان میں آگئیں

مسلم لیگ (ن) کی طرف سے این اے 29 اور این اے 31 سے صوبیہ شاہد اور این اے خیبر 24 سے فرح خان امیدوار ہیں/ فائل فوٹو
 مسلم لیگ (ن) کی طرف سے این اے 29 اور این اے 31 سے صوبیہ شاہد اور این اے خیبر 24 سے فرح خان امیدوار ہیں/ فائل فوٹو

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں پرکئی خواتین کو قسمت آزمائی کا موقع دیا گیا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عام انتخابات میں کئی خواتین جنرل نشستوں پرالیکشن لڑرہی ہیں جن میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے این اے 29 اور این اے 31 سے صوبیہ شاہد اور این اے خیبر 24  سے فرح خان امیدوار ہیں۔

 پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی طرف سے این اے 4 چار سدہ سے شازیہ طہماس، این اے 38 کرک سے مہر سلطانہ  اور  این اے 39 بنوں سے فرزانہ شیریں میدان میں ہیں جب کہ  عوامی نیشنل پارٹی نے این اے 1 چترال سے خدیجہ بی بی کو میدان میں اتارا ہے۔

 پی ٹی آئی پارلیمینٹرین کی این اے 35 کوہاٹ سے ڈاکٹرآسیہ اسد ، این اے 31 پشاور سے شازیہ بی بی امیدوار ہیں، قومی وطن پارٹی کی ڈاکٹر فائزہ رشید این اے 18 سے امیدوار ہیں جب کہ این اے 30 سے شاندانہ گلزار آزادامیدوار ہیں۔

صوبائی جنرل نشستیں:

صوبائی جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی طرف سے صوبیہ خان پی کے 76 ،پی کے 46 ہری پور پر شائستہ خان، پی کے 94 اورکزئی سے بصیرت خان اور پی کے 108 ٹانک پرجانزیبہ اعظم امیدوار ہیں۔

 پیپلز پارٹی سے پی کے 25 بونیر سے سویرا پرکاش، پی کے 39 مانسہرہ سے ساجدہ تبسم، پی کے 46 ہری پور سے شہناز شمشیر، پی کے 48 ہری پور سے شائستہ رضا اور پی کے 56 مردان سے انیلہ شہزاد میدان میں ہیں۔

 جمعیت علمائے اسلام سے پی کے 36 مانسہرہ سے صائمہ بی بی، پی کے 42 ایبٹ آباد سے بصیرت ارباب، پی کے 44 سے عائشہ حمید، پی کے 48 رقیہ بی بی امیدوار ہیں،۔

جماعت اسلامی سے پی کے 86 نوشہرہ فراہیم ، پی کے 90 کوہاٹ سے نازیہ بی بی ،پی کے 91 کوہاٹ سے صوفیہ بانو اور پی کے 92 کوہاٹ سے شنیلہ امیدوار ہیں۔

 عوامی نیشنل پارٹی سے پی کے 40 مانسہرہ سے شاہین ضمیر، پی کے 42 ایبٹ آباد سے شہناز راجہ، پی کے 46 ہری پور سے شاہین اور  پی کے 47 سے ارم فاطمہ امیدوار ہیں۔

 پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین سے پی کے 76 نوشہرہ سے سومی فلک، پی کے 65 سے روبینہ نیاز، پی کے 12 سے زیارت بی بی ، پی کے 30 سے نادیہ شیر خان ، پی کے 11 اپر دیر سے تاج بیگم، پی کے 69 خیبر سے سکینہ اور پی کے 100 بنوں سے انیتا محسود امیدوار ہیں۔

 قومی وطن پارٹی سے پی کے 47 ہری پورپر رخسانہ رشید ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی پی کے 75 سے سمرین رشید اور  پی کے 79 سےتحریک جوانان پاکستان کی رحمہ سحرامیدوارہیں۔

 دوسری جانب پی کے 73سے بشریٰ ، پی کے 79 سے شاکرہ گل ،پی کے 81 سے نازیہ علی ،پی کے 82 سے افشاں آفریدی، پی کے 83 سے 2 امیدوارمینا خان اور شمائلہ تبسم آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔

مزید خبریں :