دلچسپ و عجیب
22 جنوری ، 2013

بیٹ موبائل کا حقیقی ماڈل42 لاکھ ڈالر میں نیلام

بیٹ موبائل کا حقیقی ماڈل42 لاکھ ڈالر میں نیلام

ہالی ووڈ…این جی ٹی…ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دی بیٹ مین سیریز کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جو اس ایکشن سے بھرپور فلم سے جڑی ہر چھوٹی بڑی بات جاننے میں بیحد دلچسپی رکھتے ہیں۔انہی تمام مداحوں کیلئے تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ بیٹ موبائل کے طرز پر تیار کیا گیا گاڑی کا یہ دلکش ماڈل 42لاکھ ڈالر میں نیلام کر دیا گیا ہے۔ V8 انجن سے لیس 1960 کی19فٹ لمبی سیاہ رنگ کی یہ بیٹ موبائل سڑکوں پرتیز رفتاری سے دوڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔واضح رہے کہ بیٹ موبائل کو اسکے مالک کی جانب سے امریکی ریاست فلوریڈاکے ایک میوزیم میں 1لاکھ27ہزار ڈالر کے عوض فروخت کیلئے پیش کیا گیاتھاجسے اب 42لاکھ ڈالر کے عوض امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے ایک بزنس مین نے خریدلیا ہے۔

مزید خبریں :