صحت و سائنس
23 جنوری ، 2013

پشاور:آئی اسپیشلسٹ کا قتل؛ ڈاکٹروں کا او پی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان

پشاور:آئی اسپیشلسٹ کا قتل؛ ڈاکٹروں کا او پی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان

پشاور…پشاور میں آئی اسپیشلسٹ کے قتل کے بعد شہر کے تینوں بڑے تدریسی اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے او پی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ پشاور صدر میں آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر شاہ نواز کو کلینک میں قتل کر دیا گیا، جس کے خلاف پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایک روزہ احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر شاہ سوار نے جیو نیوز کو بتایا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے تمام ڈاکٹرز بدھ کو او پی ڈی میں مریضوں کا معائنے نہیں کریں گے۔ تاہم ایمرجنسی کھلی رہیگی اور وارڈز میں بھی ڈاکٹر موجود رہیں گے۔ ڈاکٹر شاہ سوار کے مطابق آئے روز ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے اور ان واقعات کو روکنے کے لیے حکومت موثر اقدامات کرے تاکہ ڈاکٹروں میں بڑھنے والے احساس عدم تحفظ کو ختم کیا جا سکے۔

مزید خبریں :