Time 08 فروری ، 2024
پاکستان

پاکستان کا وہ گاؤں جہاں خواتین نے پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا

اس علاقے میں 2013 اور 2018 میں بھی خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا گیا تھا/ فوٹو رائٹرز
اس علاقے میں 2013 اور 2018 میں بھی خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا گیا تھا/ فوٹو رائٹرز

سرگودھا کے  قصبہ للیانی میں پہلی مرتبہ خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت مل گئی۔

 ذرائع کے مطابق تحصیل کوٹ مومن کے قصبہ للیانی میں خواتین ووٹ کاسٹ کررہی ہیں، للیانی میں خواتین کو  پہلی مرتبہ ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس علاقے میں 2013 اور 2018 میں بھی خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا گیا تھا، این اے 83 اور پی پی 73 میں خواتین بھی ووٹ ڈال رہی ہیں، ماضی میں پنچائیت نے خواتین کو ووٹ دینے سے روک دیا تھا۔

ملک بھر میں بارہویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا  عمل جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

 Constituency | Pakistan Election 2024 | Election Results | NA

مزید خبریں :