23 جنوری ، 2013
پشاور…پشاور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ کارروائی تھانہ حیات آباد کی حدود میں جمرود روڈ پر کی گئی۔ جمرود روڈ پر ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے اسلحہ برآمد ہوا۔ جس میں 115پستول، 12کلاشنکوف اور دو ہزار سے زیادہ کارتوس شامل ہیں۔ پولیس نے موقع سے دو اسمگلروں ادریس اور صنوبر کو بھی گرفتار کیا ہے۔ جن کا تعلق خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ سے ہے۔ اسلحہ نیم قبائلی علاقہ درہ آدم خیل سے پشاور لایا جارہا تھا۔ جسے بعد ازاں پنجاب اسمگل کیا جانا تھا۔