پاکستان
23 جنوری ، 2013

سندھ میں ضمنی انتخابات روکنے کیلئے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

 سندھ میں ضمنی انتخابات روکنے کیلئے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے دہری شہریت کے باعث خالی ہونے والی چھ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پرضمنی انتخاب روکنے سے متعلق درخواست پر 29 جنوری تک مدعا علیہان کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور حکومت سندھ کو فریق بنایا گیا ہے اورموقف اختیار کیا گیا ہے کہ عام انتخابات قریب ہیں اور عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے بات چیت جاری ہے ، ایسے میں ضمنی انتخابات کی ضرورت نہیں ، یہ نشستیں دہری شہریت کے باعث ایم کیو ایم کے رضا ہارون ، عسکری تقوی ، ڈاکٹر محمد علی شاہ ، عبدالمعید صدیقی اور پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور صادق میمن کے استعفوں کے بعد خالی ہوئی تھیں اور ان نشستوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ 18فروری طے کی گئی ہے۔

مزید خبریں :