24 جنوری ، 2013
کراچی…وزیرمملکت برائے خزانہ سلیم ما نڈوی والا بوکھلاگئے، جیونیوز پر بلدیہ ٹاؤن فیکٹری مالکان کیخلاف 302کے مقدمات ختم کئے جانے کی خبر نشرہونے پرصدر، وزیراعظم اور گورنرسندھ حرکت میں آگئے۔ سانحہ بلدیہ کے مالکان کیخلاف مقدمہ واپس لینے سے متعلق بیان پروضاحت جاری کردی گئی۔ وزیرمملکت برائے خزانہ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ کے مالکان کیخلاف درج مقدمہ واپس نہیں لیاجائیگا، سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کی تحقیقات میرٹ پرکی جائیگی۔ اس سے قبل سلیم ما نڈوی والا کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاتھا کہ سانحہ بلدیہ کامقدمہ واپس لے لیاگیاہے۔