24 جنوری ، 2013
پشاور… نامعلوم سمت سے تین مارٹر گولے پشاور کے پوش رہائشی علاقہ حیات آباد میں آ گرے۔ جس سے دو بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حیات آباد کے فیز سکس میں نامعلوم سمت سے تین مارٹر گولے گرے۔ جس سے دو بچے زخمی ہوگئے۔ بچوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔