24 جنوری ، 2013
لاہور…پنجاب پولیس کی جانب سے عید میلادالنبی کے موقع پر موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش محکمہ داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔ ذ رائع کے مطابق لاہور اور ڈیرہ غازی خان کی پولیس نے عید میلاد النبی پر موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کیہے۔موبائل سروس بند کرنے کی درخواست آج رات مینار پاکستان اور کل پورے دن کے لئے ہے جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور پولیس کی درخواست وفاق کو بھجوا دی ہے۔ذ رائع کے مطابق یہ اقدام دہشت گردوں کی جانب عید میلاد النبی کے موقع پر ممکنہ دھمکی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔