پاکستان
24 جنوری ، 2013

اسلحہ کیس میں گرفتار ملزم پشاور سیشن کورٹ سے فرار ہوگیا

پشاور…اسلحہ کیس میں گرفتار ملزم پشاور سیشن کورٹ سے فرار ہوگیا۔ ادریس نامی ملزم کو گذشتہ روز حیات آباد پولیس اسٹیشن کی حدود سے بھاری اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیاگیا تھا۔ ملزم کو آج ریمانڈ کیلئے مقامی عدالت لایاگیا۔ اس دوران وہ پولیس کو چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزم کا تعلق خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ سے ہے۔

مزید خبریں :