24 جنوری ، 2013
پشاور… پشاورمیں گیس کے کم پریشر کے باعث صارفین مسائل سے دوچار ہیں۔شہر کے اکثر علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس غائب رہتی ہے۔پشاور کے علاقہ دلہ زاک روڈ، پچگی روڈ، فقیر آباد، ، رشیدآباد، ورسک روڈ ،چوک ناصر خان اورگلبہارمیں صبح اور شام کے اوقات میں گیس پریشر کم ہوتا ہے۔ جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں صارفین لکڑی اور گیس سیلنڈر کا استعمال کررہے ہیں۔ سوئی گیس حکام کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث گیس پائپوں میں جم جاتا ہے جس سے پریشر کم ہوتاہے۔