24 جنوری ، 2013
اسلام آباد … ترجمان دفتر خارجہ معظم علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر ہونے والے ڈرون حملے غیر قانونی ہیں۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے معظم علی خان نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کو ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کا جائزہ لینے کا کہاتھا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ امریکی کانگریس کی جانب سے سی آئی اے کو پاکستان میں ڈرون حملوں کی اجازت دینے کے بارے میں میڈیا رپورٹ کا جواب نہیں دے سکتے۔