24 جنوری ، 2013
پشاور … خیبرپختونخوا حکومت نے پشاورکے ڈپٹی کمشنر کو نجی اسکول میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ پشاور کے علاقے نوتھیہ کے نجی اسکول میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تھی جس میں 13 طلبہ زخمی ہوگئے تھے۔ محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی حکومت نے پشاورکے ڈپٹی کمشنر کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی گئی ہے کہ واقعے کی وجوہات معلوم کی جائیں اور غفلت کے مرتکب افراد کی نشاندہی کرکے رپورٹ جلدازجلدپیش کی جائے۔