کھیل
24 جنوری ، 2013

پاکستان ہاکی فیڈریشن شدید مالی بحران کا شکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن شدید مالی بحران کا شکار

لاہور…پاکستان ہاکی فیڈریشن شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ کھلاڑیوں کو پانچ ماہ سے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیئے جا سکے۔ سونے پر سہاگہ کھلاڑیوں کو انعامی رقم بھی نہیں مل سکی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اے بی اور سی کٹگری کے ستائیس کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دے چکی ہیں جنہیں بلترتیب 50 ، چالیس اور تیس ہزار روپے ماہانہ ملتے ہیں لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے پی ایچ ایف کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کا معاوضہ دینے سے قاصر ہے۔ پنجاب حکومت نے جس دو کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا تھا وہ بھی پی ایچ ایف کو تاحال نہیں مل سکی۔ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو پچاس لاکھ روپے کی انعامی رقم دینے کا بھی اعلان ہوا لیکن پنجاب حکومت کا یہ چیک تیکنیکی خرابی کی وجہ سے کیش نہیں ہوا۔

مزید خبریں :