Time 26 فروری ، 2024
کاروبار

45 سال میں پہلی بار عالمی تجارت کی شرح نمو تقریباً صفر ہوگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نیویارک: 45 سال میں پہلی بار عالمی تجارت کی شرح نمو تقریباً صفر ہوگئی ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران عالمی تجارت کی شرح نمو  اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہےکہ سال 2023 میں مصنوعات کی عالمی تجارت منفی 2 فیصد رہی جو صدی کی سب سے بڑی کمی ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق 2023 کے دوران  پوری دنیا میں 3 ہزار تجارتی پابندیاں عائدکی گئیں۔

ورلڈبینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ عالمی اور علاقائی تجارتی معاہدوں میں کمی ریکارڈکی جا رہی ہے، آئندہ  چند برسوں میں تجارتی پہیہ سست رو رہنےکا امکان ہے۔