پی ایم ڈی سی نے عام ڈاکٹروں کو ایستھیٹک میڈیسن کی پریکٹس کرنے سے روک دیا

ایستھیٹک میڈیسن ماہر چہرے، جسم کی خوبصورتی کیلئے سرجریز، پروسیجرز، ہیئرٹرانسپلانٹ وغیرہ کرتے ہیں/ فائل فوٹو
ایستھیٹک میڈیسن ماہر چہرے، جسم کی خوبصورتی کیلئے سرجریز، پروسیجرز، ہیئرٹرانسپلانٹ وغیرہ کرتے ہیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی ) نے عام ڈاکٹروں کو ایستھیٹک میڈیسن کی پریکٹس کرنے سے روک دیا۔

ایستھیٹک میڈیسن ماہر چہرے، جسم کی خوبصورتی کیلئے سرجریز، پروسیجرز اور ہیئرٹرانسپلانٹ وغیرہ کرتے ہیں۔

 پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایستھیٹک میڈیسن کی پریکٹس اورایستھیٹک سرجریز صرف ڈگری اور  ڈپلومہ ہولڈر ڈاکٹرکرسکیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ڈگری ہولڈر ایستھیٹک  میڈیسن  کی پریکٹس کررہے ہیں تاہم اب ایستھیٹک میڈیسن کےکورس اورورکشاپ صرف پی ایم ڈی سی سے رجسٹرڈماہرین ہی کراسکیں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایستھیٹک سرجریزبھی صرف پی ایم ڈی سی سے منظور شدہ ماہرین ہی کرسکیں گے۔

مزید برآں ہیلتھ کیئرکمشنرزکو ایستھیٹک میڈیسن اور سرجری کرانے والے اسپتالوں اور کلینکس کے معائنےکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :