گوگل پلے اسٹور سے انڈین شادی کی ویب سائٹس کیوں ہٹا رہا ہے؟

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ان کمپنیوں نے توسیعی مدت کے لیے ادائیگی نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے__فوٹو: رائٹرز/فائل
گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ان کمپنیوں نے توسیعی مدت کے لیے ادائیگی نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے__فوٹو: رائٹرز/فائل

دنیا بھر میں استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل نے پلے اسٹور سے سروس فیس کی ادائیگیوں پر جاری تنازع کے پیش نظر 10 بھارتی کمپنیوں کو ایپس سے ہٹانے کا آغاز کیا ہے جس میں بھارت میٹریمونی جیسی معروف شادی کی ایپلی کیشنز شامل ہیں۔

شادی کی مقبول بھارت ایپ بھارت میٹریمونی نے 50 ملین سے زائد صارفین کے ساتھ بھارت میں مقبولیت حاصل کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب بھارتی اسٹارٹ اپس گوگل کے طرز عمل کے خلاف احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں، بالخصوص اس کے ان ایپ فیس چارجز۔

Matrimony.com کے بانی Murugavel Janakiraman نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ بھارت کے انٹرنیٹ کے لیے ایک سیاہ دن ہے، ہماری ایپس ایک ایک کرکے حذف ہو رہی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ شادی کی تمام ٹاپ کی ویب سائٹس اور ایپس کو ختم کردیا جائے گا'۔

رپورٹ کے مطابق یہ تنازع بھارتی اسٹارٹ اپس اور گوگل کے درمیان اس وقت شروع ہوا جب  گوگل کی جانب سے ایپ کی ادائیگیوں پر فیس میں اضافہ ہوا اور بھارتی ویب ایپس نے وہ ماننے سے انکار کیا۔

گوگل نے Matrimony.com اور Info Edge کو پلے اسٹور کی خلاف ورزیوں کے نوٹس بھیجے جو Jeevansathi نامی ایک ایسی ہی ایپ چلاتی ہیں جب کہ Matrimony.com کے حصص میں ابتدائی طور پر کمی ہوئی، وہ 2.2 فیصد تک بند ہوگئے۔

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ان کمپنیوں نے  توسیعی مدت کے لیے ادائیگی نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

مزید خبریں :