26 فروری ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…ایک امریکی کمپنی نے ایسا جدید اسکیٹ بو رڈ تیا ر کر لیا ہے جسے دماغ کی لہر وں سے چلا یا جا سکتاہے ۔ Board Of Imaginationنامی اس اسکیٹ بو ر ڈ پر کھڑ ے ہو کر پیر ہلا نے کی ضرورت نہیں،بس آپ منزل پر جا نے کا سو چیں اور آ پ کی سوچ کی لہریں پڑ ھ کر یہ بورڈ چلنا شروع کر دے گا ۔اسے چلا نے کے لیے آ پ کو جدید سینسر ز اپنے سر سے منسلک کرنا ہو نگے جن کے ذریعے سو چ کی لہریں بو رڈ میں نصب ٹیبلٹ کمپیو ٹر تک منتقل ہو نے کے بعد بر قی توانا ئی میں تبد یل ہو جا ئیں گی اور یو ں بر قی مو ٹر کی مدد سے یہ بو ر ڈ تیس میل فی گھنٹہ تک کی رفتا ر سے دوڑ سکے گا ۔