26 جنوری ، 2013
پشاور…قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم 28 جنوری سے شروع کی جا رہی ہے۔ شمالی اور جنوبی وزیر ستان میں پو لیو مہم نہ ہو نے سیدو لا کھ سے زیادہ بچے پو لیو کے قطروں سے محروم رہ جائیں گے ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران سات لا کھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جن کے لیے دو ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم نہیں کی جا رہی۔جس کے باعث دو لا کھ سے زیادہ بچے پو لیو کے قطروں سے محروم رہ جائیں گے۔