26 جنوری ، 2013
جوہانسبرگ … پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین توفیق عمر انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ 31 سالہ توفیق عمر پریکٹس سیشن کے دوران پنڈلی میں انجری کا شکار ہوئے، جس کی وجہ سے وہ ٹور میچ میں بھی شرکت نہیں کرسکے ۔ ڈاکٹرز نے پاکستانی اوپنر کے ابتدائی ٹیسٹ کے بعد فریکچر کاخدشہ تو مسترد کردیا، البتہ انہیں مکمل فٹنس میں تین سے 4 دن لگ سکتے ہیں۔ یکم فروری سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں توفیق عمر کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔