کیا گندے ائیر فون کا استعمال قوت سماعت کو متاثر کر سکتا ہے؟

ائیر فون استعمال کرتے کرتے اکثر گندے ہو جاتے ہیں اور ان میں کانوں کی میل رہ جاتی ہے/ فائل فوٹو
ائیر فون استعمال کرتے کرتے اکثر گندے ہو جاتے ہیں اور ان میں کانوں کی میل رہ جاتی ہے/ فائل فوٹو

موبائل فون استعمال کرنے والے افراد زیادہ تر ائیر فون کا استعمال کرتے ہیں  لیکن ان کی صفائی کا خیال بہت کم لوگ رکھتے ہیں جس سے قوت سماعت متاثر بھی ہوسکتی ہے۔

ائیر فون استعمال کرتے کرتے اکثر گندے ہو جاتے ہیں اور ان میں کانوں کی میل رہ جاتی ہے لیکن کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے بیشتر لوگ اس کا استعمال کرتے رہتے ہیں جنہیں صحت کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ائیر فون میں جمنے والی میل کی وجہ سے بیکٹیریا اور جراثیم پیدا ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے قوت سماعت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے کیونکہ انفیکشن کے سبب آپ کو وقتی طور پر تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

لمبے عرصے تک گندے ائیر فون کا استعمال

لمبے عرصے تک گندے ائیر فون کے استعمال سے کان میں جراثیم  پیدا ہوتے ہیں جو کان میں خطرناک انفیکشن بننے کا سبب بنتے ہیں، اسی انفیکشن کی وجہ سے سوزش اور کان میں سیال جمع ہونے کی وجہ سے سماعت متاثر ہوتی ہے۔

ایک دوسرے کے ائیر فون کا استعمال

لوگوں میں ایک دوسرے کے ائیر فون استعمال کرنے کا رجحان بھی ہے جو کان کی صحت کیلئے نقصاندہ ہے کیونکہ ایک دوسرے کے جراثیم کان میں جانے سے بھی آپ کی سماعت متاثر ہوسکتی ہے جس سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔

مزید خبریں :