11 مارچ ، 2024
لاس اینجلس: دنیا کا پہلا ایٹم بم تیار کرنے والے سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ کی زندگی پر بننے والی فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے 96ویں آسکر ایوارڈز میں7 ایوارڈ جیت لیے۔
اوپن ہائیمر نے تو آسکر کا میلہ لوٹ ہی لیا لیکن فلم کے مرکزی اداکار کیلین مرفی بھی بہترین اداکار قرار پائے۔
فلم اوپن ہائیمرنے بہترین فلم کا آسکرایوارڈ جیتا، اس کے علاوہ فلم اوپن ہائیمر میں بہترین سپورٹنگ ایکٹرکا آسکررابرٹ ڈاؤنی جونیئرنے جیتا۔
اوپن ہائیمرکے ڈائریکٹرکرسٹوفرنولان کو بہترین ہدایت کاری کا آسکردیا گیا۔
بہترین سنیماٹوگرافی کا آسکراوپن ہائیمر کے نام رہا، بہترین فلم ایڈٹنگ کا ایوارڈ بھی اوپن ہائیمرنے جیتا۔
بہترین اوریجنل اسکورکا آسکربھی اوپن ہائیمرنے اپنے نام کیا۔
بہترین اداکارہ کا آسکرایما اسٹون نے فلم پوورتھنگزکی اداکاری پرحاصل کیا، اس کے علاوہ بہترین سپورٹنگ ایکٹریس کا آسکردی وین جوئے رنڈولف نے فلم دی ہولڈ اوورزمیں اداکاری پرجیتا۔
واضح رہے کہ اوپن ہائیمر اس سال سب سے زیادہ آسکرز حاصل کرنے والی فلم ہے جس نے بہترین فلم، بہترین اداکار، بہترین سپورٹنگ اداکار، بہترین ڈائریکٹر، بہترین اوریجنل اسکور، بہترین سنیماٹوگرافی اور بہترین فلم ایڈیٹنگ کے ایوارڈز جیتے ہیں۔
اب تک کس فلم نے سب سے زیادہ آسکر جیتے؟
اب تک سب سے زیادہ آسکر جیتنے والی فلموں کی تعداد 3 ہے:
1959 کی فلم ’بن حور‘ Ben-Hur
1997 کی فلم ٹائٹینک
2003 کی فلم دا لارڈ آف دی رِنگز: دی ریٹرن آف دی کنگ
تینوں فلموں نے 11، 11 آسکر ایوارڈز جیتے تھے۔