جرائم
Time 17 مارچ ، 2024

کراچی ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے افطار کے چند منٹ بعد دکان لوٹ لی، قیمتی سامان لے اڑے

کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 2 میں ڈاکو دکان سے موبائل، رقم اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈی ایچ اے فیز 2 میں ڈاکوؤں نے سپر اسٹور میں دھاوا بول دیا، افطار سے چند منٹ بعد 6 مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر40 ہزار نقدی، 5 موبائل فونز اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔

مسلح ملزمان موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور تمام ملزمان نے نے ماکس پہنے ہوئے تھے۔

مسلح ملزمان نے 10 منٹ میں ڈکیتی کی واردات کی اور فرارہوگئے۔ پولیس کے مطابق  واردات کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :