28 جنوری ، 2013
پشاور…قبا ئلی علاقوں میں امن و امان کے خدشات کے باوجود تین روزہ انسداد پو لیو مہم شروع ہو گئی ہے، مہم کے دوران دو قبائلی ایجنسیوں میں بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے نہیں پلائے جائیں گے۔قبائلی علاقوں میں شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پو لیو مہم کا افتتاح ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا نے کیا۔مہم کے دوران پانچ قبائلی ایجنسیوں سمیت نیم چھ قبائلی علاقوں میں سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاوٴ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔مہم کے لئے دو ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔