جرائم
Time 27 مارچ ، 2024

فیصل آباد: پولیس مقابلے کے دوران ملزمان کی مبینہ فائرنگ سے 8 سالہ بچی جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیصل آبادمیں پولیس مقابلے کے دوران ملزمان کی مبینہ فائرنگ سے 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان نے چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر 8 سالہ بچی جاں بحق جبکہ پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ تاندلیانوالہ کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک مقدمے میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپا مارا تو ملزمان شاہد علی اور علی رضا نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے وہاں موجود ایک 8 سالہ بچی عائشہ جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل جاوید اقبال شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق  زخمی کانسٹیبل کو علاج کےلیے آلائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سی پی او فیصل آباد محمد علی ضیا نے زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی اور واقعہ کے ذمہ داران کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :