دنیا
Time 29 مارچ ، 2024

پاکستان سکیورٹی رسک مکمل ختم اور دہشتگرد حملے کی تحقیقات کرے: چین

پاکستان میں چینی عملے کے اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے: چینی انٹرایجنسی ورکنگ گروپ کا زور— فوٹو: چینی وزارت خارجہ
پاکستان میں چینی عملے کے اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے: چینی انٹرایجنسی ورکنگ گروپ کا زور— فوٹو: چینی وزارت خارجہ

چین نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ذاتی منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔

دارالحکومت بیجنگ میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان چینی وزارت خارجہ لی جیان نے کہا ہے کہ دہشت گرد حملے کے بعد چین نے انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان بھیجا اور 28 مارچ کو  ورکنگ گروپ پاکستان پہنچا۔

انہوں نے بتایاکہ چینی وزارت خارجہ کے شعبہ خارجہ سلامتی کے ڈی جی بائی تیان ورکنگ گروپ کے سربراہ ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ورکنگ گروپ نے پاکستان میں سفارتخانے اور متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ ایمرجنسی رسپانس شروع کردیا۔

ترجمان کے مطابق بائی تیان نے پاکستانی وزیرمملکت خارجہ، وزیرخارجہ اور وزیرداخلہ سے ملاقات کی اور پاکستان سے کہا کہ وہ جلد اور مکمل کارروائی کرے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بتایاکہ بائی تیان نے واضح کیاکہ دہشت گرد حملے کی تحقیقات اور سکیورٹی رسک مکمل ختم کریں اور  چینی عملے کے اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فریقین نے کہا کہ معاملات کو یقینی بنانے کیلئے تحقیقات اور کوششیں مکمل طور پر جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان چین کے ذاتی منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے، یہ چینی ورکنگ گروپ پاکستان میں مزید متعلقہ کام کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں  شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملے میں 5 چینی باشندے ہلاک ہوئے تھے۔ چینی انجنیئرز اسلام آباد سے داسوکیمپ میں جا رہے تھے جبکہ ہلاک افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :