Time 12 اپریل ، 2024
جرائم

کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی

ناظم آباد نمبر 2 میں حیدر علی نامی شخص اپنی ہی پستول سے صفائی کے دوران اتفاقیہ گولی لگنے سے زخمی ہوا/ فائل فوٹو
ناظم آباد نمبر 2 میں حیدر علی نامی شخص اپنی ہی پستول سے صفائی کے دوران اتفاقیہ گولی لگنے سے زخمی ہوا/ فائل فوٹو

کراچی میں عید کے دوسرے دن رات گئے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد زخمی ہوئے۔

بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدور میں خاندانی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں فائرنگ سے 16 سال کا لڑکا انس زخمی ہوا جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کا بتانا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

ادھر  بھنگوریہ گوٹھ عزیز آباد اور گلبرگ بلاک 20 میں گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 15 سال کا لڑکا اور 45 سال کا شخص زخمی ہوگیا۔

ناظم آباد نمبر 2 میں حیدر علی نامی شخص اپنی ہی پستول سے صفائی کے دوران اتفاقیہ گولی لگنے سے زخمی ہوا۔


مزید خبریں :