30 جنوری ، 2013
لاہور … لاہور میں خسرہ نے مزید 3 بچوں کی جان لے لی، ایک بچی نے میو اسپتال جبکہ 2بچوں نے چلڈرن اسپتال میں دم توڑ دیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق میو اسپتال میں 5ماہ کی بچی ایمان خسرہ کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، اسے گزشتہ روز اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ چلڈرن اسپتال میں جاں بحق ہونیوالے 2 بچے پچھلے چند روز سے زیر علاج تھے۔ اس طرح لاہور میں خسرہ سے جاں بحق ہونیوالے بچوں کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی جبکہ صوبہ پنجاب میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد 13 ہو گئی ۔