پاکستان
26 فروری ، 2012

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی

اسلام آباد … محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ ،ژوب، ملاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی10 ڈگری رہا۔ استورمیں منفی7، پارا چنارمنفی6، قلات اور ہنزہ منفی5، گوپس اور راولا کوٹ منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کوئٹہ میں منفی2، گلگت منفی 1، مری صفر، اسلام آباد 2، لاہور پشاور 5 اور کراچی 13 ڈگری رہا۔

مزید خبریں :