Time 19 اپریل ، 2024
دنیا

کینیا کے آرمی چیف سمیت 10 فوجی افسران ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

کینیا کےصدر ولیم روٹو نے ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو فائل
کینیا کےصدر ولیم روٹو نے ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو فائل 

کینیا کے آرمی چیف جنرل فرانسس اوگولا دیگر 9 اعلیٰ فوجی افسران سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

کینیا کے صدر  ولیم روٹو نے ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے میں ملک کے ڈیفنس چیف جنرل فرانسس اوگولا سمیت دیگر افسران کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

صدر ولیم روٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے ایک انتہائی بہادر، قابل اور محب وطن فور اسٹار جنرل کو کھو دیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل فرانسس اوگولا کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ گزشتہ روز  مغربی پوکوٹ کاؤنٹی سے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد پیش آیا تھا جہاں وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک اسکول کا دورہ کرنے گئے تھے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں دو فوجی معجزانہ طور پر بچ گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملٹری ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، کینیا کی فضائیہ نے معاملے کی انکوائری کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔

جنرل فرانسس اوگولا اس سے قبل کینیا کی فضائیہ کے سربراہ اور فوج کے نائب سربراہ بھی رہ چکے تھے اور صدر ولیم روٹو نے گزشتہ برس ہی انہیں ترقی دی تھی۔

مزید خبریں :