20 اپریل ، 2024
لاہور: ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ سامان کی ترسیل کے لیے گاڑیاں کم پڑگئیں۔
انجینئرنگ یونیورسٹی میں الیکشن سامان کی ترسیل موٹر سائیکلوں پر کی گئی اور بتایا جارہا ہے کہ ایک موٹرسائیکل پر پولنگ کا عملہ جب کہ دوسرے پرپولیس اہلکار سوار ہے۔
اس حوالے سے پولنگ عملے کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں پرپولنگ میٹریل کی ترسیل سکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے، ٹرانسپورٹ کا نظام انتہائی ناقص ہے جس کیلئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔