پاکستان
26 فروری ، 2012

چیف جسٹس لاپتہ افراد کا ازخود نوٹس لیں،منورحسن

لاہور … امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس لاپتہ افراد کے معاملات کا از خود نوٹس لیں جبکہ ایجنسیوں کو نکیل ڈالنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مسائل کا شکار صوبہ بلوچستان کے وزیروں، مشیروں کو استعفیٰ دے دینا چاہئے، ملکی حالات کا تقاضاہے کہ انتخابات جلد سے جلدہوں۔ سید منور حسن کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن نے مل کر 20ویں آئینی ترمیم منظور کر لی، عوام کو کچھ پتہ نہیں چلنے دیا، وزیراعظم اور ذوالفقار مرزا کو بھی مبارک ہو کہ ان کے بیٹے کامیاب ہوگئے، ضمنی الیکشن کا فائدہ انہی لوگوں کو پہنچا۔انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کہ ایجنسیوں کو نکیل ڈالنے کیلئے کچھ کریں۔

مزید خبریں :