31 جنوری ، 2013
پشاور…قبا ئلی علاقوں میں انسداد پو لیو مہم کا آج خری دن ہے۔ شمالی اور جنوبی وزیر ستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پولیو مہم شروع نہیں کی جا سکی۔انسداد پولیو مہم فاٹا حکام کے مطابق خیبر ایجنسی، مہمند، باجوڑ ، اورکزئی اور کرم ایجنسی سمیت سات نیم قبائلی علاقوں میں انسداد پو لیو مہم کے دوران سات لا کھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاوٴکے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جس کے لیے دو ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے باعث انسداد پو لیو مہم شروع نہیں کی جا سکی ہے۔ جس سے دو لا کھ سے زیادہ بچے پو لیو سے بچاوٴ کے قطروں سے محروم رہ جائیں گے۔