پاکستان
26 فروری ، 2012

دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام کل کوئٹہ میں اے پی سی منعقد ہوگی

کوئٹہ … بلوچستان کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کل 27 فروری کو کوئٹہ میں کیا جارہا ہے، کانفرنس میں شرکت کیلئے کونسل کے رہنماء کوئٹہ پہنچ گئے۔ بلوچستان کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقد کی جانے والی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کیلئے دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ و مرکزی امیر جے یو آئی مولانا سمیع الحق، جنرل (ر) حمید گل، اعجاز الحق، جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، علامہ طاہر اشرفی، مولانا امیر حمزہ، مولانا محمد یوسف سمیت دیگر رہنماء کوئٹہ پہنچ گئے۔ کانفرنس کل کوئٹہ کے ایک ریسٹورنٹ میں منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے بتایا کہ کانفرنس میں صوبے کی تمام سیاسی و قوم پرست قیادت کو شرکت کی دی گئی ہے۔

مزید خبریں :