صحت و سائنس
01 فروری ، 2013

بھارت کو پاکستان سے پولیو وائرس کی منتقلی کا خدشہ

بھارت کو پاکستان سے پولیو وائرس کی منتقلی کا خدشہ

دہلی…بھارت نے پاکستان سے پولیو وائرس کی منتقلی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دہلی کے وزیر صحت نے پاکستا ن سے بسوں اور ٹرین کے ذریعے بھارت آنے والے پاکستانی بچوں کے لیے خصوصی پولیو ڈراپس کاوٴنٹرز بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستان کے پولیو مانیٹرنگ سیل کو بھارتی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے مراسلہ بھیجا ہے جس میں وزیر صحت دہلی نے بھارتی ٹرانسپورٹ اور ریلویز کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان سے آنے والے بچوں کو امرتسر اور نئی دہلی میں پولیو قطرے پلائے جائیں۔ انہوں نے اس خدشے کا اظہاربھی کیا کہ پاکستان سے بھارت آنے والے بچے، بھارتی بچوں میں پولیو وائرس منتقل کر سکتے ہیں۔ وزیر صحت دہلی ڈاکٹر اے کے والیا کے مطابق دہلی میں گزشتہ تین سال سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیااور اگر ایک بھی بچہ پولیو سے متاثر ہوا تو وہ دو سال پیچھے چلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ہوائی جہاز کے ذریعے بھارت آنے والے پاکستانی بچوں کو بھی پولیو ڈراپس پلانے پر غور جاری ہے۔

مزید خبریں :