دنیا
17 جنوری ، 2012

بشارالاسد اپنے عوام کی سنیں،بان کی مون

نیویارک…اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شام کے صدر بشارالاسد سے کہاہے کہ وہ ملک میں لوگوں کی ہلاکتیں اور خون خرابہ ختم کریں اور اپنے عوام کی آواز سنیں۔بان کی مون نے یہ بات ابوظہبی میں بین الاقوامی میٹنگ میں شرکت کے بعد صحافیوں سے کہی۔ان کے نزدیک شام میں ہلاکتوں کی تعداد نا قابل قبول حدتک بڑھ چکی ہے۔مون نے عرب لیگ کے مبصروں پر زوردیاکہ وہ شام میں اپنا کام جاری رکھیں۔ سیکریٹری جنرل نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل شام کا بحران حل کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عملاپنائے گی۔

مزید خبریں :