پاکستان
02 فروری ، 2013

یوسف رضا گیلانی کا نااہلی اور سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

یوسف رضا گیلانی کا نااہلی اور سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

ملتان … سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنی انتخابی نااہلی اور سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے قانونی مشیروں سے صلح مشورہ کررہا ہوں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے عدالت عظمیٰ کی جانب سے نااہلی اور سزا کے خلاف آج سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی اپنی نااہلی اور سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کیلئے آج خود سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سزا اور نااہلی کے خلاف قانونی مشیروں سے صلح مشورہ کررہا ہوں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اس سے قبل یوسف رضا گیلانی کی نااہلی اور سزا کے خلاف دائر کی گئی درخواست واپس کردی تھی۔

مزید خبریں :